latest newsPoliticsWorld
ٹرمپ کا اعلان، آج ایران پر حملہ نہیں ہوگا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج ایران پر حملہ نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق ایران سے متعلق دو مختلف خفیہ رپورٹیں موصول ہوئی ہیں، جن میں ایک دوسرے سے متضاد معلومات ہیں۔
اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران پر ممکنہ حملے پر غور کر رہے ہیں، جو اگلے ہی روز ہوسکتا ہے، تاہم تہران کے ساتھ کسی بڑے معاہدے کا امکان بھی موجود ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے وقت کے بارے میں نہیں بتائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے معاملے کو اب تک بہت اچھے طریقے سے نمٹایا گیا ہے، تاہم ممکن ہے کہ باقی کام بھی مکمل کرنا پڑے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ ایران معاہدہ کرے گا یا نہیں، لیکن ان کے بقول دونوں صورتوں میں امریکا ہی کامیاب ہوگا۔



