اسرائیل میں 27 اکتوبر کو انتخابات، نیتن یاہو کو سخت چیلنج کا سامنا

تل ابیب: اسرائیل میں منگل 27 اکتوبر کو انتخابات ہوں گے، جن میں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کو سخت چیلنج کا سامنا ہے۔ امریکا اور یورپ سے تقریباً 67 ہزار اسرائیلی ووٹ ڈالنے کے لیے وطن پہنچ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سخت انتخابی مقابلے میں بیرون ملک مقیم اسرائیلی ووٹرز کی آمد نتائج پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ بعض ووٹرز نے 20 سال سے جاری قیادت اور غزہ جنگ سے متعلق اسرائیلی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے لیے نئی سمت کی خواہش ظاہر کی ہے۔
وزیراعظم نیتن یاہو ساتویں بار اقتدار حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق نیتن یاہو اور اپوزیشن اتحاد کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔ اپوزیشن کی نمایاں شخصیات میں سابق فوجی سربراہ گادی آئزنکوٹ اور سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ شامل ہیں۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کی 120 نشستوں کے لیے انتخابات ہوں گے، جبکہ حکومت بنانے کے لیے کم از کم 61 نشستوں پر کامیابی یا حمایت حاصل کرنا ضروری ہے۔



