latest newsPoliticsWorld
نیتن یاہو کا ایران پر امریکی انتخابات میں خلل ڈالنے کے لیے حملوں کا خدشہ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران اور اس کی پراکسیز منگل کو ہونے والے انتخابات میں خلل ڈالنے کے لیے حملے کر سکتی ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ویڈیو میں نیتن یاہو نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات سے اشارے ملے ہیں کہ ایران اور اس کی حمایت یافتہ تنظیمیں انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے لیے حملوں کی کوشش کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج دفاعی اور جارحانہ، دونوں طرح کی کارروائیوں کے لیے تیار ہے۔ نیتن یاہو نے مخالفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو آزمانے کی کوشش نہ کی جائے، بصورت دیگر اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔



