latest newsPolitics
پی ٹی آئی کی سیاست دفن ہو چکی، صوبے میں کوئی نام لینے والا نہیں: امیر مقام

شانگلہ: وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کر دیا ہے اور صوبے میں پی ٹی آئی کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔
شانگلہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے الزام عائد کیا کہ سابق وزیراعلیٰ نے صرف جھوٹ بولا اور عوامی فلاح کے لیے کوئی ایجنڈا نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور کے خاتمے پر صوبے کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ صوبے سے لوٹ مار اور کرپشن کا خاتمہ ہو چکا ہے اور مبینہ طور پر لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔
امیر مقام نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت کے خاتمے پر کوئی احتجاج کے لیے نہیں نکلا، کیونکہ خیبرپختونخوا کے عوام اب اس جماعت کے ایجنڈے کو اچھی طرح جان چکے ہیں۔



