Businesslatest news

ایل پی جی کی قیمتیں برقرار، مختلف شہروں میں فی کلو نرخ 650 روپے تک پہنچ گئے

لاہور: ملک کے مختلف شہروں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی اور فی کلو قیمت 600 سے 650 روپے تک برقرار ہے، جبکہ لاہور میں دکانداروں کی ہڑتال کے باعث ایل پی جی کی دکانیں دوسرے روز بھی بند رہیں۔

رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمت 30 روپے فی کلو کمی کے بعد 520 روپے ہوگئی، جبکہ پشاور میں 570 روپے، اٹک، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 550 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب مرغی کا گوشت بھی مہنگا ہوگیا ہے۔ کراچی میں مرغی کا گوشت 740 روپے، لاہور میں 640 روپے اور کوئٹہ میں 650 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

ادھر عمان سے ایل پی جی لے کر آنے والے دو بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ تاہم، درآمدی گیس کی آمد کے باوجود مختلف شہروں میں قیمتوں میں نمایاں کمی سامنے نہیں آسکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button