Businesslatest news

ایل پی جی مہنگی ہونے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، آٹا 8 ہزار روپے فی بوری سے تجاوز کرگیا

لاہور، کوئٹہ: ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں اشیائے خورونوش مہنگی ہونے لگیں، آٹا، گوشت، سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گندم اور آٹے کا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں میں آٹے اور دالوں کی قیمتوں میں 50 روپے تک فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مرغی کا گوشت بھی 100 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا، جس سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

لاہور میں ایل پی جی کی بیشتر دکانیں بند ہوگئیں، جبکہ مختلف شہروں میں ایل پی جی 550 سے 650 روپے کے درمیان دستیاب ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین اور کاروباری طبقہ متاثر ہورہا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان بھر میں گندم کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ خضدار، چاغی، واشک، کیچ اور دیگر اضلاع میں آٹے کی 50 کلو کی بوری کی قیمت 8 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی ہے، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کوئٹہ میں سبزیوں، گوشت اور دودھ کی قیمتوں میں بھی 20 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے، آٹے کی دستیابی یقینی بنانے اور مہنگائی میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button