latest newsWorld

پاکستانی نژاد ہارٹ سرجن ڈاکٹر آصف حسن کو پرائیڈ آف برطانیہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ مل گیا

بچوں کے دل کے علاج اور سرجری کے شعبے میں 35 سالہ خدمات کا اعتراف، 4 ہزار سے زائد بچوں کے آپریشنز اور تقریباً 400 ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرچکے ہیں

لندن: پاکستانی نژاد ممتاز ہارٹ سرجن ڈاکٹر آصف حسن کو برطانیہ میں بچوں کے دل کے علاج اور سرجری کے شعبے میں 35 سالہ خدمات کے اعتراف میں ’’پرائیڈ آف برطانیہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘‘ سے نواز دیا گیا۔

ڈاکٹر آصف حسن کو اعزاز دینے کی تقریب اس وقت جذباتی منظر میں تبدیل ہوگئی جب ان کے علاج سے صحت یاب ہونے والے مریض اچانک تقریب میں پہنچ گئے۔ مریضوں کی آمد نے ڈاکٹر آصف حسن کی طویل طبی خدمات اور ان کی زندگیوں پر مرتب ہونے والے اثرات کو نمایاں کردیا۔

ڈاکٹر آصف حسن اپنے طویل پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران 4 ہزار سے زائد بچوں کے دل کے آپریشنز کرچکے ہیں، جبکہ وہ تقریباً 400 ہارٹ ٹرانسپلانٹ بھی انجام دے چکے ہیں۔

بچوں کے دل کے پیچیدہ امراض کے علاج اور سرجری کے شعبے میں ان کی ساڑھے تین دہائیوں پر محیط خدمات کو اس اعزاز کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button