latest newsPolitics
علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو نظر بندی کی مدت مکمل ہونے کے باوجود رہا کیوں نہیں کیا جارہا؟،چودھری محمد سرور
آئین و قانون کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے تمام قانونی کارروائیاں مکمل کر کے بلا تاخیر رہائی کو یقینی بنایا جائے،سابق گورنرپنجاب

لاہور(فیصل علوی)سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے عمران خان کی ہمشیرگان علیمہ خان،نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظربندی 30روز کے لئے تھی جو 20اکتوبر 2026ء کوختم ہو گئی تھی مگر اُنہیں تاحال رہا نہیں کیا گیا جو قانون کی خلاف ورزی اور معزز خواتین اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ زیادتی ہے۔
پنجاب حکومت نظر بندی کی مدت مکمل ہونے کے باوجود انہیں رہا نہ کئے جانے کے غیر قانونی اقدام کا نوٹس لے اور رہائی کو یقینی بنایا جائے۔



