چین کی گوانگ ڈونگ ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان پر لیسکو کے بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات
لاہور(عمران اسلم) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرِ اہتمام چین کی گوانگ ڈونگ ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان کے موقع پر لاہور میں میچز کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایات پر ہاکی میچز کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے فیلڈ اسٹاف کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ کسی بھی فنی خرابی یا فالٹ کی صورت میں فوری کارروائی کے لیے لیسکو کی فیلڈ ٹیمیں تیار رہیں گی تاکہ میچز کے دوران بجلی کی فراہمی متاثر نہ ہو۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو نے کہا کہ اہم قومی اور بین الاقوامی سرگرمیوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا ادارے کی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور لیسکو اس کھیل کی ترقی و فروغ کے لیے ہمیشہ سرگرم عمل ہے۔



