latest newsPakistan

لیسکو میں سالانہ مینٹیننس کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا، مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا امکان

لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں بجلی کی لائنوں، فیڈرز اور گرڈ اسٹیشنز کی سالانہ مینٹیننس اور مرمتی کاموں کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش متوقع ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق سالانہ مینٹیننس کے دوران برقی تنصیبات کی دیکھ بھال اور ضروری مرمتی کام کیے جائیں گے، جبکہ بجلی کی لائنوں کے قریب درختوں کی شاخوں کی کٹائی بھی کی جائے گی تاکہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے میں مدد مل سکے۔

ترجمان نے بتایا کہ مرمتی کاموں کے باعث متاثر ہونے والے علاقوں اور بجلی کی بندش کے اوقات کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو نے کہا کہ سالانہ مینٹیننس کا مقصد فنی خرابیوں سے بچاؤ اور بجلی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سالانہ مرمتی کام حفاظتی معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عملے کی حفاظت یقینی بنانے کے ساتھ بجلی کے نظام کو بھی مؤثر بنایا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button