latest newsWorld

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں 2 فلسطینی شہریوں کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں 2 فلسطینی شہریوں کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 20 منٹ سے زائد تک جاری رہنے والے فائرنگ کے اس تبادلے میں اسرائیلی فوج نے دونوں حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت 23 سالہ اسٹاف سارجنٹ رون یوناتن روئٹمین اور 20 سالہ سارجنٹ یوول شائی سویلم کے نام سے ہوئی ہے۔

اسرائیلی فوج کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسلح افراد روٹ 35 پر اسرائیلی شہریوں کے خلاف ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے لیکن یہ محسوس کرنے کے بعد کہ وہ ہائی وے تک نہیں پہنچ پائیں گے، انہوں نے  عارضی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

حملہ آوروں کی شناخت محمد جعابہ اور فراس جعابہ کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق الخلیل سے تھا اور دونوں کی عمریں 27 سال تھیں۔

واقعے کے بعد اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کے ہمراہ الخلیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اپنے دفتر سے جاری ایک ویڈیو میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل الخلیل کے اس محلے کو تباہ کر دے گا جہاں سے ان حملہ آوروں کا تعلق تھا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ’ہم اس جگہ کو تباہ کرنے اور اسے مکمل طور پر تبدیل کرنے کے لیے کارروائی کریں گے۔ لیکن ہم کچھ ایسا کرنے جا رہے ہیں جو اب تک نہیں کیا گیا، ہم وہ کامیاب اور جارحانہ ماڈل نافذ کریں گے جو ہم نے پناہ گزین کیمپوں میں استعمال کیا، جو بنیادی طور پر دہشت گردوں کے گڑھ ہیں۔ ہم بالکل یہی کام الخلیل کے اس محلے میں کریں گے۔ ہم مکینوں کو وہاں سے نکالیں گے، گھر گھر تلاشی لیں گے، وہاں سے ہتھیار ہٹائیں گے، اور تمام دہشت گردانہ انفراسٹرکچر کو تباہ کیا جائے گا‘۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ اپنی افواج کے لیے خطرے کے پیشِ نظر اسرائیل مغربی کنارے میں سڑکوں کے کنارے بغیر اجازت کے تعمیر کیے گئے گھروں کو بھی مسمار کرے گا۔

نین یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 1967 کے بعد سے اب تک کے سب سے بڑے فوجی آپریشن کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے اور فوج اس آپریشن کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button