latest newsShowbiz
سلمان خان کی فوٹوگرافروں کو پھر تنبیہ، احترام اور احتیاط کا خیال رکھنے کی ہدایت

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر فوٹوگرافروں کو مشہور شخصیات کی تصاویر بناتے وقت احتیاط اور احترام کا مظاہرہ کرنے کی تنبیہ کردی۔
سلمان خان نے گزشتہ روز ’آئیفا 2027‘ کی پریس کانفرنس میں شاندار انداز میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پاپرازی فوٹوگرافروں کو تصاویر کے لیے پوز بھی دیا۔
اس موقع پر اداکار نے فوٹوگرافروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پیچھے کا بھی خیال رکھا کریں، اتنی عزت تو آپ سب دے ہی سکتے ہیں۔‘‘
سلمان خان نے اس بات پر زور دیا کہ مشہور شخصیات کی تصاویر لیتے وقت فوٹوگرافروں کو مناسب فاصلہ رکھنے، احتیاط برتنے اور دوسروں کے احترام کا خیال رکھنا چاہیے۔ ان کا یہ پیغام اس بات کی یاد دہانی ہے کہ تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے دوران بھی شائستگی اور ذاتی حدود کا احترام ضروری ہے۔



