latest newsPakistan

نصرت بھٹو کی 15ویں برسی پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب کل ہوگی

لاہور(ہم شہری)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام مادرِ جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر خصوصی دعائیہ تقریب جمعہ 23 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ، 158 سی بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوگی۔

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر قائدین مادرِ جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو کی زندگی، جمہوریت کے لیے ان کی تاریخی خدمات، بے مثال جدوجہد اور عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے، جبکہ ان کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی جانب سے پارٹی کے قائدین، ایگزیکٹو ممبران، عہدیداران اور کارکنان کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پارٹی قیادت نے تمام عہدیداران اور کارکنان پر زور دیا ہے کہ وہ وقت کی پابندی کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کریں اور مادرِ جمہوریت کو خراجِ عقیدت پیش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button