latest newsPolitics

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو کرانے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ 20 دسمبر کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔

شیڈول کے اجرا کے بعد اسلام آباد میں تقرریوں، تبادلوں اور تقاریر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی 2 سے 6 نومبر تک وصول کیے جائیں گے، جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 9 سے 13 نومبر تک ہوگی۔

ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 14 سے 18 نومبر تک دائر کی جاسکیں گی، جن پر فیصلے 19 سے 23 نومبر تک کیے جائیں گے۔ امیدوار 25 نومبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

انتخابی نشانات 26 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے اور امیدواروں کی حتمی فہرست بھی اسی روز جاری ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے نتائج مرتب کرنے کا عمل 21 سے 24 دسمبر تک مکمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی قانون 2015 کے تحت انتخابات کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اس موقع پر کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی، تاہم کمیشن مجبور ہو کر انتخابات کرانے کا حکم جاری کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button