latest newsWorld

پیوٹن کی ٹرمپ سے چین میں ملاقات کی تجویز، سہ فریقی اجلاس کا امکان بھی ظاہر

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے چین میں ملاقات کی تجویز پیش کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے دورے پر آئے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کے دوران صدر پیوٹن نے ٹرمپ سے چین میں ملاقات کی تجویز دی۔ اس موقع پر روسی صدر نے یوکرین تنازع کے حل کے معاملے پر توجہ دینے پر امریکی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس امریکا کے ساتھ معاشی تعلقات بحال کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، جبکہ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے ڈیزل ڈیل پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے بعد روسی صدارتی محل سے جاری بیان میں کہا گیا کہ روس یوکرین تنازع کے حل سے متعلق امریکی تجاویز کا جائزہ لے گا، تاہم تنازع کے حل کا زیادہ تر انحصار یوکرین پر ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ممکن ہے، لیکن فی الحال یہ معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button