پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا

راولپنڈی: سہ ملکی سیریز میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان نے آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔
پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف مسلسل فتوحات حاصل کیں، جس کے بعد قومی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستان 103 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا ہے، جبکہ آسٹریلیا اس سے نیچے چلا گیا ہے۔
رینکنگ میں بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے، نیوزی لینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ جنوبی افریقا 104 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان نے منگل کو سہ ملکی سیریز کے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دی تھی۔ اس کامیابی کے بعد قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے کے ساتھ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھی اپنی پوزیشن بہتر بنا لی۔



