latest newsPoliticsWorld
سعودی عرب: دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی

ریاض: سعودی عرب کے دمام میں واقع کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حملے سے ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب سعودی وزارت توانائی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
وزارت توانائی کے حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے آرامکو کی آئل فیلڈ میں ایک تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ڈرون کو روک لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے باوجود آرامکو کی شیبہ آئل فیلڈ میں آپریشنز متاثر نہیں ہوئے۔
ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب میں تعینات امریکی حکومت کے غیر ہنگامی عملے اور ان کے اہل خانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔



