latest newsPakistan

قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں تاریخی کتب خانے کی بحالی، اہلِ علم و دانش کے لیے کیفے بھی قائم

ملتان: پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی (پی ڈبلیو سی اے) نے قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں تاریخی کتب خانے کو بحال کرنے کے ساتھ اہلِ علم، ادیبوں، محققین اور دانشوروں کے لیے ایک کیفے بھی قائم کردیا ہے۔

تاریخی کتب خانے کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو سی اے نجم الثاقب اور کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کیا۔

تاریخی کتب خانے کی بحالی قلعہ کہنہ قاسم باغ منصوبے کا اہم حصہ ہے، جو حکومت پنجاب کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ حکومت پنجاب صوبے بھر میں تاریخی عمارتوں، یادگاروں اور ورثے کے مقامات کی بحالی اور حفاظت کے لیے اقدامات کررہی ہے، تاکہ ان قیمتی ثقافتی اثاثوں کو محفوظ بنا کر آنے والی نسلوں تک منتقل کیا جاسکے۔

منصوبے کے تحت تاریخی کتب خانے کو بحال کرکے علم، تحقیق اور تبادلۂ خیال کے مرکز کی حیثیت دی گئی ہے۔ یہاں قائم کیا گیا کیفے اہلِ علم، ادیبوں، محققین اور دانشوروں کو تاریخی ماحول میں اکٹھے ہونے، خیالات کا تبادلہ کرنے اور علمی و ادبی مباحث میں حصہ لینے کے لیے موزوں جگہ فراہم کرے گا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو سی اے نجم الثاقب نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور تاریخی مقامات کو آنے والی نسلوں کے لیے بحال کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ جیسے منصوبوں کے ذریعے پی ڈبلیو سی اے نہ صرف تاریخ کو محفوظ بنا رہا ہے بلکہ تاریخی مقامات کو علم، ثقافت اور تبادلۂ خیال کے فعال مراکز میں بھی تبدیل کررہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button