latest newsPakistan

ڈی سی او ریلوے عبداللہ ارشد کی خیبر میل ٹرین پر سرپرائز چیکنگ، 65 بغیر ٹکٹ مسافروں سے 73,720 روپے وصول

لاہور (عمران اسلم) ڈویژنل کمرشل آفیسر (ڈی سی او) ریلوے لاہور عبداللہ ارشد نے خیبر میل ٹرین میں لاہور سے پتوکی تک سرپرائز چیکنگ کی۔ اس دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 65 مسافروں سے کرایے اور جرمانے کی مد میں مجموعی طور پر 73,720 روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیے گئے جس میں 15,860 روپے جرمانے کی رقم بھی شامل ہے۔

سرپرائز چیکنگ کے دوران خیبر میل میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پانی، بیڈنگ، بریڈ اور صفائی ستھرائی کے معیار کو چیک کیا گیا۔ معیاری ایس او پیز کی معمولی خلاف ورزی پر ڈائننگ کار کو 3,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جو موقع پر ہی وصول کر لیا گیا۔

علاوہ ازیں ڈی سی او ریلوے عبداللہ ارشد نے پتوکی ریلوے اسٹیشن پر اسٹالز کا بھی معائنہ کیا اور اسٹالز پر فروخت ہونے والی اشیائے خورونوش کے معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائننگ کار اور اسٹالز مالکان کو ہدایت کی گئی کہ مسافروں کو معیاری فوڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور صفائی ستھرائی سمیت تمام متعلقہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

واضح رہے پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن کی جانب سے بغیر ٹکٹ سفر کی حوصلہ شکنی، ریلوے آمدن کے تحفظ اور مسافروں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے چیکنگ اور نگرانی کا عمل جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button