Businesslatest news
پیٹرول 88 پیسے اور ڈیزل 53 پیسے فی لیٹر مہنگا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 382 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت بھی 53 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 389 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 21 اکتوبر سے ہوگا۔



