Businesslatest news

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایل پی جی 500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی

پہاڑی علاقوں میں قیمت 600 روپے تک پہنچ گئی، اوگرا قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہے، عرفان کھوکھر

لاہور(عمران اسلم) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، جبکہ پہاڑی علاقوں میں یہ 600 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مختلف علاقوں میں صارفین کو کہیں زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اوگرا قیمتوں میں اضافے اور مبینہ منافع خوری پر خاموش ہے۔ عرفان کھوکھر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ایس ایس جی سی ٹرمینل استعمال کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button