latest news

گوجرانوالہ: 119 کنال اراضی کی مبینہ غیرقانونی منتقلی، پی ٹی آئی ایم پی اے ناصر چیمہ اور بیٹوں کے خلاف مقدمہ

گوجرانوالہ میں 119 کنال 11 مرلے قیمتی اراضی کی مبینہ جعلسازی اور غیرقانونی منتقلی کے الزام میں پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ناصر چیمہ، ان کے دو بیٹوں اور محکمہ مال کے افسران سمیت متعدد افراد کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں جمال ناصر چیمہ، بلال ناصر چیمہ اور محکمہ مال کے افسران کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق کوٹ خضری میں واقع رائس مل کی اراضی مبینہ جعلی دستاویزات کے ذریعے جمال ناصر چیمہ کے نام منتقل کی گئی۔ اراضی کا انتقال 10 فروری 2022 کو کمپنی کے نام کی تبدیلی کی منظوری سے پہلے درج کیا گیا، جبکہ انکوائری میں کمپنی کے شیئرز کی منتقلی میں بھی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔

مقدمہ قتل کے الزام میں جیل میں قید اختر شہزاد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرکے ان کی وراثتی جائیداد ہتھیائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button