latest news
لاہور: ٹریلر کی گاڑی کو ٹکر، خاتون، مرد اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

لاہور: لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں علامہ اقبال روڈ پر ٹریلر کی آگے جانے والی گاڑی سے ٹکر کے نتیجے میں خاتون، مرد اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ٹریلر کے نیچے دبی گاڑی کو نکالنے کے لیے کارروائی کی۔ گاڑی کو کاٹ کر تینوں افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



