health & Foodlatest newsWorld

جرمنی: ملیریا مچھر کے کاٹنے سے ایئرپورٹ ملازم ہلاک، 5 زیر علاج

برلن: جرمنی میں جہاز کے ذریعے پہنچنے والے ملیریا مچھر کے کاٹنے سے ایک ایئرپورٹ ملازم ہلاک ہوگیا جبکہ 5 دیگر ملازمین زیر علاج ہیں۔

جرمنی کے ایئرپورٹ آپریٹر فراپورٹ نے ملازمین میں ملیریا کے پھیلاؤ کی تصدیق کرتے ہوئے شبہ ظاہر کیا ہے کہ انفیکشن جولائی میں کسی دوسرے خطے سے آنے والی پرواز کے ذریعے پہنچنے والے ملیریا مچھر کے کاٹنے سے پھیلا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں ملیریا عام طور پر ایک نایاب بیماری ہے اور یہ انسان سے انسان میں براہ راست منتقل نہیں ہوتی۔ تاہم جرمن پبلک ہیلتھ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے ملازمین کو الرٹ جاری کرتے ہوئے مچھروں کی نسل اور ان کے ممکنہ منبع کا پتا لگانے کے لیے خصوصی ٹریپس نصب کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب تک پکڑے گئے مچھروں کو تجزیے کے لیے لیبارٹریز بھیجا گیا ہے تاکہ ان کی نسل اور ممکنہ منبع کا تعین کیا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button