
latest newsWorld
اقوام متحدہ کی کمیٹی کا بھارت میں نفرت انگیز تقاریر کا نوٹس
جنیوا: اقوام متحدہ کی نسلی امتیاز کے خاتمے سے متعلق کمیٹی نے بھارت میں نفرت پر مبنی جرائم اور نفرت انگیز تقاریر کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے تدارک کا مطالبہ کیا ہے۔
کمیٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں بھارت سے کہا گیا ہے کہ ملک میں امتیازی سلوک اور نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
رپورٹ میں بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر اور نسلی امتیاز کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کا احتساب یقینی بنایا جائے۔
اقوام متحدہ کی کمیٹی نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ امتیازی سلوک کے خاتمے اور تمام افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔



