latest newsPolitics
نئے صوبوں کے قیام کا حل ریفرنڈم میں ہے: رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے کا حل ریفرنڈم میں ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ریفرنڈم پر خون کی ندیاں بہانے کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ 83 فیصد عوام نئے صوبوں کے حق میں ہیں، اس معاملے پر عوامی رائے معلوم کرنے کے لیے ریفرنڈم کرایا جاسکتا ہے۔



