latest newsWorld

بھارت کی ریاست آسام میں خوفناک حادثہ، ٹرک اور بس میں تصادم سے 23 افراد ہلاک

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں کنٹینر ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ جمعے کے روز کازیرنگا نیشنل پارک کے قریب ایک شاہراہ پر پیش آیا۔ یہ پارک یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے اور ایک سینگ والے گینڈوں کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔

گولاغاٹ ضلع کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سپنا نیل ڈیکا نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ حادثے میں 23 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ سات زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بس تقریباً 30 مسافروں کو لے کر پڑوسی ضلع جا رہی تھی، جبکہ ٹرک کا ڈرائیور بھی حادثے میں زخمی ہوا ہے۔

آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امدادی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے ایک سینئر وزیر کو جائے حادثہ پر بھیج دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت اولین ترجیح زخمیوں کو بلا تاخیر بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button