latest newsWorld
امریکا کے تمام ہوائی اڈوں پر پروازوں کی روانگی معطل، 7 ہزار پروازیں متاثر

واشنگٹن: امریکا کے تمام ہوائی اڈوں پر پروازوں کی روانگی روک دی گئی، جس کے باعث تقریباً 7 ہزار پروازیں منسوخی یا تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
امریکی ایوی ایشن حکام کے مطابق مواصلاتی نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث ریڈار اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی صلاحیت متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کی روانگی معطل کرنا پڑی۔



