مولانا فضل الرحمان دوسروں کو انصاف کا درس دیتے ہیں، خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوسروں کو انصاف کی تلقین کرتے ہیں، لیکن خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں۔
گورنر ہاؤس پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود تو حلوہ کھاتے ہیں لیکن دوسروں کو کھانے سے روکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کی دوستی کا یہ مطلب نہیں کہ صدر زرداری کرپشن کے معاملے میں مولانا کو بچائیں گے۔
گورنر کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) میں مولانا فضل الرحمان کے بیٹے پر کرپشن کے الزامات کا بھی حساب ہونا چاہیے۔ پی ڈی ایم کے دورِ حکومت میں سب سے زیادہ فائدہ جمعیت علمائے اسلام کو ہوا اور اسے اپنی پسند کی وزارتیں دی گئیں، جن میں مذہبی امور، ہاؤسنگ اور مواصلات شامل تھیں۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں کوئی بڑی وزارت باقی نہیں رہی جو جے یو آئی کو نہ ملی ہو۔ کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر متعلقہ افراد کو سزا بھگتنا پڑے گی۔