لاہور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات 11 نومبر کو ہوں گے، انتخابی مہم عروج پر

لاہور (عمران اسلم) لاہور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 11 نومبر بروز بدھ لاہور پریس کلب میں ہوں گے، جس کے لیے امیدواروں کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے جبکہ پریس کلب میں گہما گہمی اور جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔
انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنی کامیابی کے لیے سرگرم ہیں اور ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انتخابی عمل کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست بھی آویزاں کر دی گئی ہے۔
صدارت کے عہدے پر احمد فراز (جیو نیوز) اور آصف چوہدری (روزنامہ ڈان) کے درمیان مقابلہ ہوگا، جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر احسان شوکت (نوائے وقت) اور نعمان شیخ (ایکسپریس نیوز) آمنے سامنے ہوں گے۔
ایسوسی ایشن کے دیگر عہدوں کے امیدوار بھی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ دونوں گروپوں کی جانب سے کامیابی کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔



