latest newsPakistan

فلسفہ خودی نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ پہچاننے کی تحریک دیتا ہے،چودھری سرور

زندہ قومیں ہمیشہ اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتی ہیں،سابق گورنر پنجاب کا یوم اقبال پر بیان

لاہور (فیصل علوی) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکیم الامت نے امت کو علم اور کردار کی قوت سے سر اٹھا کر جینے کی تعلیم دی اور زندہ قومیں ہمیشہ اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتی ہیں۔

یومِ اقبال پر اپنے بیان میں سابق گورنر کا کہنا تھا کہ حکیم الامت علم اور اتحاد و یکجہتی کو امت کی اصل قوت قرار دیتے ہیں یہی تعلیمات قرآن اور صاحب قرآن حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہیں،حکیم الامت کا فلسفہ خودی نوجوانوں کو اپنی صلاحیت اور ٹیلنٹ پہچاننے اور اس کو تعمیر ملت کیلئے بروئے کار لانے کا نام ہے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے نوجوانوں کو سوال کرنے، اپنی محنت پر بھروسا رکھنے اور مشکل حالات میں ہمت سے کام لینے کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی کا اظہار اس وقت ہوتا ہے جب ہم اختلاف کے باوجود ایک دوسرے کا احترام کریں اور مشترکہ مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں۔

چوہدری سرور کایومِ اقبال پرمزید یہ بھی کہنا تھاکہ ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم علم کے دروازے زیادہ سے زیادہ بچوں کیلئے کھولیں گے اور اپنے قول و عمل سے معاشرے میں احترام اور تعاون کو فروغ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکیم الامت نے نوجوانوں کو شاہین سے مماثلت دی اور اقبال کا شاہین علم کی قوت سے بلند پروازی کے قابل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button