latest newsWorld

افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا

کابل: افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو صوبہ بغلان میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظوں میں شامل اہلکار قاری نور جان احمدزئی کی لاش بغلان میں سڑک کنارے سے ملی۔ مقتول کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق قاری نور جان احمدزئی طیب بدری کے نام سے بھی مشہور تھا اور اس کا تعلق صوبہ بغلان سے تھا۔ وہ اپنے اہلخانہ سے ملاقات کے لیے آبائی علاقے آیا ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button