latest newsWorld

امریکی وسط مدتی انتخابات: ڈیموکریٹس کی ممکنہ برتری، ٹرمپ کی متبادل حکمت عملی تیار

امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، جبکہ سروے اور پولز میں ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو برتری ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سینیٹ کی سات اہم نشستوں پر بھی سخت مقابلے کی توقع ہے۔

ڈیموکریٹس کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر حکمرانی کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ڈیموکریٹس کانگریس میں کامیاب ہوگئے تو وہ ’’مسٹر ویٹو‘‘ بن جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں وہ ویٹو کا اختیار استعمال کریں گے، تاہم بعد میں ممکنہ طور پر ڈیموکریٹس کے ساتھ معاہدے بھی ہوسکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق کانگریس کی منظوری کے بغیر اقدامات کے لیے قانونی جائزے اور تجاویز تیار کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امیگریشن، ٹیرف، ہاؤسنگ اور سرکاری اخراجات کے شعبوں میں ایگزیکٹو اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button