latest newsPolitics

بیرسٹر سیف کو شوکاز نوٹس اور شٹ اپ کال دی جائے، اخونزادہ یوسفزئی

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے پی ٹی آئی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرسٹر سیف کو شوکاز نوٹس جاری کرکے انہیں خاموش رہنے کی ہدایت کی جائے۔

بیرسٹر سیف کے اپوزیشن قیادت سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ بیرسٹر سیف کی نوکری چلی گئی ہے اور اب انہیں کوئی لفٹ نہیں کرا رہا۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سیف کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا انہیں شوکاز نوٹس جاری کریں اور شٹ اپ کال دیں۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف کس حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کو غیر آئینی طور پر ختم کیا گیا ہے۔ اسد قیصر اور اپوزیشن قیادت سے متعلق بیرسٹر سیف کے بیانات بھی درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس پر اعتماد کیا تھا اور ان کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی تیار کی گئی۔

اپوزیشن اتحاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی سنجیدگی نظر نہیں آ رہی۔ مذاکرات اصولوں کی بنیاد پر ہونے چاہئیں، سرنڈر کی بنیاد پر نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button