latest newsPolitics

خواجہ آصف بھائی ہیں، صرف گدگدی کی تھی، دیر سے یاد آنے والا مکا خود کو مارنا چاہیے: فضل الرحمان

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف محترم اور بھائی ہیں، میں نے تو صرف تھوڑی گدگدی کی تھی، تاہم خواجہ آصف کو اگلے دن غصہ آیا۔ دیر سے یاد آنے والا مکا خود کو مارنا چاہیے۔

پشاور میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں، لیکن اگر ہم نے جواب دیا تو مخالفین کے لیے اسے سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے مولانا فضل الرحمان کو نوٹس جاری کیے جانے کو حکومت کے ہلکے پن کا ثبوت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے تفصیلات سامنے لائے۔ مولانا فضل الرحمان کا گھر بے نامی ہے یا نیک نامی، حکومت حقائق عوام کے سامنے لے آئے۔

عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات رہے ہیں، میں اور مولانا فضل الرحمان ان کی شادی میں بھی شریک ہوئے تھے، تاہم اب انہیں پتا نہیں کیا ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بغیر تنخواہ کے ملک کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ پاک فوج کا احترام کرنا سب کی ذمہ داری ہے اور ہم بھی اس ذمہ داری کو پورا کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button