latest newsWorld
جنگ کے خاتمے کے لیے رابطے جاری، معاہدہ امریکی سیاسی بصیرت سے مشروط ہے: ایران

اشک آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنگ ختم کرنے کے لیے سفارتی رابطے جاری ہیں اور کسی ممکنہ معاہدے کا انحصار امریکی قیادت کی سیاسی بصیرت پر ہے۔
ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں ایرانی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان مشاورت میں تیزی آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور امریکا کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کے ممکنہ معاہدے کے لیے پاکستان اور قطر سمیت ثالث ممالک سے بھرپور مشاورت کررہا ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر امریکا ایران کی شرائط تسلیم کرلیتا ہے تو آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی اور مذاکرات بحال ہوجائیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران سفارت کاری اور فوجی تصادم، دونوں صورتوں کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔



