لاہور پریس کلب اور دعوت اسلامی وویمن ونگ کے زیر اہتمام "ذہنی سکون وقلبی اطمینان” پر ایک فکری نشست کا اہتمام
صدر ( این ڈبلیو جے ایف) فرزانہ چوہدری اور ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب رابعہ عظمت کی اس کاوش کو صحافی خواتین نے خوب سراہا

لاہور (ہم شہری) لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی دعوت اسلامی وویمن ونگ کے تعاون سے نثار عثمانی ہال میں صحافی خواتین کےلئے ” ذہنی سکون و قلبی اطمینان ” کے موضوع پر ایک فکری نشست کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں نیشنل وویمن جرنلسٹ فورم کی صدر فرزانہ چوہدری اور رابعہ عظمت ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب سمیت سنئیر صحافی خواتین میں درخشندہ علمدار،کنول نسیم ، مبشرہ سلطان ،عطیہ زیدی ،ڈاکٹر صائمہ اقبال ،اذکی مقصود ،سابق رکن اسمبلی فرزانہ بٹ ، نبیلہ اکبر،نعمانہ خیام ،فوزیہ سلطانہ،شا زیہ کاظمی ، تہزین طاہر، عمارہ حسین ، عینی باجوہ ،زاہدہ پروین اکرم ،شاعرہ نجمہ شاہین ،عائشہ تحسین،شازیہ سلطانہ، نسرین بٹ، شہلا عادل ،مسز فاروق سپرا، ایمان فاطمہ ،ماہ نور عمران ،ایشل زینب ،صائمہ اقصیٰ،کشف عابد و دیگر نے بھرپور شرکت کی ۔
پریس کلب میں منعقدہ اسلامی سیشن میں موجودہ دور میں بڑھتے ذہنی اضطراب ،انزائٹی ،ڈیپریشن اور قلبی بے سکونی پر اسلام کی روشنی میں مذکورہ مسائل کا حل پیش کیا گیا ۔دعوت اسلامی کی وویمن ونگ کی مقررین نے روزمرہ زندگی کے ذہنی دباؤ، بے سکونی اور پریشانیوں سے نمٹنے کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا۔
شرکاء کو مثبت سوچ، صبر، شکر گزاری، خود شناسی اور روحانی وابستگی کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ حقیقی سکون مادی آسائشوں کے بجائے متوازن طرزِ زندگی، مضبوط کردار اور قلبی اطمینان میں پوشیدہ ہے۔
اس موقع پر دعوت اسلامی کے مختلف دینی واصلاحی شعبہ جات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ۔مدنی چینل کے بارے میں بھی بتا یا گیا کہ وہ گھر گھر اسلام کا پیغام پہنچانے میں مسلسل سر گرم عمل ہے ۔آخر میں دعوت اسلامی شعبہ خواتین کی جانب سے اسلامی تنظیم کی پریزینٹیشن بھی شرکاء کو دکھائی گئی ۔
اس نشست کا ماحول انتہائی خوشگوار پُروقار رہا ۔دعوت اسلامی کے وویمن ونگ کی جانب سے اس با برکت محفل میں شریک صحافی خواتین کو ظہرانہ لنگر اور رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے شرکاء کو خوبصورت تحفے بھی پیش کیے گئے ۔



