latest newsPolitics

دہشتگردی کے مکمل خاتمے پر اتفاق، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج، پولیس اور عوام کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور ہمارے جوانوں اور افسران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبے میں پولیس، سیف سٹیز منصوبوں اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو درکار تمام وسائل وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔ انہوں نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں اور سکیورٹی اداروں کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، امیر مقام اور رانا ثناء اللہ کے علاوہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور کور کمانڈر پشاور نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے خصوصی پیکج کے اعلان پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button