latest news

ایمان مزاری اور ہادی علی کیس: عدالت نے اسٹیٹ کونسل کے ناموں کی فہرست طلب کرلی

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کو خط لکھ کر اسٹیٹ کونسل کے ناموں پر مشتمل فہرست طلب کرلی ہے۔

عدالتی خط میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وکلا کی جانب سے استغاثہ کے گواہان پر جرح نہیں کی جا رہی، جس کے باعث اسٹیٹ کونسل کے ذریعے جرح کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جج طاہر عباس سپرا نے ایڈووکیٹ جنرل سے کہا ہے کہ وہ آئندہ روز عدالت میں اسٹیٹ کونسل کے پینل میں شامل وکلا کی فہرست فراہم کریں۔

خط کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وکلا کی جانب سے گواہان پر جرح نہ کیے جانے کی صورت میں اسٹیٹ کونسل گواہان پر جرح کرے گا۔

عدالتی خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف مقدمے میں استغاثہ کے تمام گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے آئندہ روز استغاثہ کے تمام گواہان کو اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں طلب کر رکھا ہے، جہاں مقدمے کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button