latest newsPoliticsWorld
نوبیل امن انعام یافتہ ناوی پلے کا نیتن یاہو کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

نوبیل امن انعام یافتہ ناوی پلے نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایک انٹرویو میں ناوی پلے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے ساتھ امریکی قانون بھی سیاسی رہنماؤں کو اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرنے کا پابند بناتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات لوگوں میں غصہ بھڑکانے کا سبب بن سکتے ہیں۔



