latest newsWorld

لندن: ایون فیلڈ کے باہر نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے گئے

لندن: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی گاڑی کو لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر نشانہ بنایا گیا، جہاں دو نقاب پوش افراد نے گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج تحویل میں لے لی ہے۔ نواز شریف کی گاڑیوں کے ساتھ اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ بتایا جا رہا ہے۔

ایون فیلڈ آمد پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی اسکولوں کی حالتِ زار سے متعلق مریم نواز پہلے ہی کام کر رہی ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مسئلے کو سمجھتا ہے اور اس کا نوٹس بھی لے رہا ہے۔

اپنی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button