latest newsPakistan
ماجد ظہور وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے پبلک آفیئرز یونٹ مقرر، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (عمران اسلم) مسلم لیگ ن کے رہنما اور لاہور سے سابق رکن صوبائی اسمبلی ماجد ظہور کی بطور وزیر اعظم کا کوآرڈینیٹر برائے پبلک آفیئرز یونٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ان کی یہ تقرری اعزازی حیثیت میں ہو گی۔ماجد ظہور صوبائی حلقہ پی پی 140 سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر حمزہ شہباز شریف نے ان کی تقرری میں اہم کردار ادا کیا ہے



