latest newsPakistan
پنجاب میں موسم سرما کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (عمران اسلم ) محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق نئے اوقات کار 16 اکتوبر سے 31 مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8:45 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعے کو اسکولوں میں تدریسی اوقات صبح 8:45 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔
ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات تک صبح 8:45 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ شام کی شفٹ دوپہر 1:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کے روز ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں شام کی شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام 4:30 بجے تک ہوگی۔



