پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری، 9 ہزار سے 40 ہزار 500 روپے تک فیس مقرر

اسلام آباد: پاکستانی ای پاسپورٹ (e-Passport) کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا، جس میں پاسپورٹ کی مدت، صفحات کی تعداد اور نارمل یا ارجنٹ پراسیسنگ کے مطابق فیسوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے پاکستانی شہریوں کے لیے ای پاسپورٹ کی مختلف کیٹیگریز کی فیسوں کا اعلان کیا ہے۔
5 سالہ ای پاسپورٹ کی فیس
36 صفحات پر مشتمل نارمل ای پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے جبکہ 72 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 16 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ارجنٹ پراسیسنگ کے تحت 36 صفحات کے پاسپورٹ کے لیے 15 ہزار روپے اور 72 صفحات کے پاسپورٹ کے لیے 27 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔
10 سالہ ای پاسپورٹ کی فیس
10 سال کی مدت والے 36 صفحات کے نارمل ای پاسپورٹ کی فیس 13 ہزار 500 روپے جبکہ 72 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 24 ہزار 750 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ارجنٹ پراسیسنگ کے تحت 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 22 ہزار 500 روپے اور 72 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 40 ہزار 500 روپے ہوگی۔
شہری ای پاسپورٹ کے لیے درخواست دیتے وقت اپنی ضرورت کے مطابق پاسپورٹ کی مدت، صفحات کی تعداد اور پراسیسنگ کیٹیگری کا انتخاب کر سکتے ہیں۔



