latest newsPakistan

لاہور کی طرز پر صوبے کے دیگر شہروں کو بھی سرسبز اور خوبصورت بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز

لاہور (عمران اسلم) صوبے کے دیگر شہروں کو بھی لاہور کی طرز پر سرسبز، خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیے گئے۔

دیگر اضلاع میں پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹیز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ملازمین بھرتی کیے جائیں گے، جبکہ رواں مالی سال کے دوران 1289 نئی گاڑیاں اور مشینری خرید کر مختلف اضلاع کو فراہم کی جائیں گی۔

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید نے موجودہ کارکردگی اور مجوزہ منصوبہ بندی پر بریفنگ دی۔

بلال یاسین نے بتایا کہ پارکس، گرین بیلٹس اور دیگر ہارٹیکلچر منصوبوں کے آپریشن اور دیکھ بھال کیلئے اربوں روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیش بورڈ کے ذریعے نرسریوں، گاڑیوں اور مشینری کے ڈیٹا کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔ ہارٹیکلچر کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور بزنس ماڈل کے ذریعے آمدن بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

اجلاس میں 21 اضلاع کے منیجنگ ڈائریکٹرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button