latest newsPakistan

رحیم یار خان: خواتین کے تحفظ اور قانونی حقوق سے متعلق آگاہی سیمینار

رحیم یار خان (محمد عقیل اظہر پہوڑ) ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر زوبیہ مدثر نے سارہ ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے چک 118-P رحیم یار خان میں پنجاب پروٹیکشن آف ویمن اگینسٹ وائلنس ایکٹ کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا، جس کا مقصد خواتین کو تشدد سے تحفظ، قانونی حقوق اور حکومتی سہولیات سے آگاہ کرنا تھا۔

سیمینار کے دوران مقامی خواتین، معززینِ علاقہ اور کمیونٹی ممبران کو خواتین کے تحفظ سے متعلق قانون اور اس کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔ شرکاء کو ویمن پروٹیکشن سینٹر رحیم یار خان کی خدمات، مفت قانونی معاونت، نفسیاتی مشاورت، محفوظ رہائش اور تشدد کا شکار خواتین کو ریسکیو کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر زوبیہ مدثر نے کہا کہ خواتین کو تشدد سے پاک اور محفوظ ماحول فراہم کرنا اور انہیں اپنے قانونی حقوق سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ کسی بھی قسم کے تشدد یا استحصال کی صورت میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں اور دستیاب حکومتی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔

شرکاء کو خواتین کے تحفظ اور ہنگامی معاونت کے لیے ہیلپ لائن 080001737 کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، تاکہ تشدد سے متاثرہ خواتین بروقت مدد حاصل کر سکیں۔

سیمینار کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے آگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ معاشرے میں خواتین کے لیے محفوظ، باوقار اور سازگار ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button