پاک فوج نے کیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیت لیا

پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں منعقد ہونے والے کیمبرین پٹرول 2026 مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کرلیا۔
کیمبرین پٹرول مشق 2 سے 13 اکتوبر تک ویلز، برطانیہ میں منعقد ہوئی، جس میں 36 ممالک کی 140 ٹیموں نے حصہ لیا۔
رواں سال پاکستان کی نمائندگی 59 پنجاب رجمنٹ کی آٹھ رکنی ٹیم نے کی، جس میں ایک افسر اور سات سپاہی شامل تھے۔ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
اس کامیابی کے اعزاز میں لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے پاک فوج کی ٹیم کے لیے استقبالیہ دیا گیا۔
کیمبرین پٹرول کو دنیا کے مشکل ترین بین الاقوامی فوجی گشت کے مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان مسلسل پانچویں سال اس مقابلے میں تمغے حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ پاک فوج کی ٹیموں نے 2022 اور 2023 میں سلور میڈل، جبکہ 2024 اور 2025 میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔
اس سے قبل بھی پاک فوج کی ٹیمیں 2010، 2015، 2016، 2017 اور 2018 میں گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں۔



