businesslatest news

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2025-26 میں 1,990 ارب روپے خالص منافع کمایا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2025-26 کی مالیاتی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق بینک نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 1,990.35 ارب روپے خالص منافع کمایا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مالی سال کے دوران بینک کی مجموعی آمدنی 2,078 ارب روپے رہی۔ اکاؤنٹنگ اصولوں اور قانونی تقاضوں کے تحت ضروری رقم مختص کرنے کے بعد 1,932 ارب روپے کا اضافی منافع وفاقی حکومت کو منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مارک اپ اور ڈسکاؤنٹ کی مد میں 2,037 ارب روپے کمائے، جبکہ مالی سال 2025-26 کے دوران مبادلہ آمدنی 76 ارب روپے رہی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ بینک کے انتظامی و آپریشنل اخراجات 88 ارب روپے رہے جبکہ کرنسی نوٹوں کی طباعت پر 29 ارب روپے خرچ ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 30 جون 2026 تک بینک کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 28,732 ارب روپے رہی، جبکہ بینک کے پاس 2,334 ارب روپے مالیت کا سونا موجود تھا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال کے اختتام پر زیرِ گردش بینک نوٹوں کی مالیت 1,265 ارب روپے رہی۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button