latest newsPakistan

ایم ایم عالم روڈ پر دو نئی فلاور شاپس، تعمیراتی کام آخری مراحل میں

لاہور(عمران اسلم)مینجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور احمد عثمان جاوید نے ڈونگی گراؤنڈ گلبرگ اور ایم ایم عالم روڈ کا دورہ کیا اور ایم ایم عالم روڈ پر زیر تعمیر دو نئی فلاور شاپس کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن فرح دیبا بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

اس موقع پر ایم ڈی پی ایچ اے لاہور کو بریفنگ دی گئی کہ ایم ایم عالم روڈ پر نئی فلاور شاپس کی تعمیر کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ احمد عثمان جاوید نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے اور تعمیر کے دوران میٹیریل کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فلاور شاپس کی لیز کے لیے آکشن کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ایم عالم روڈ پر نئی فلاور شاپس کے قیام سے شہریوں کو سہولت میسر آئے گی اور علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔

بعد ازاں مینجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور نے ڈونگی گراؤنڈ گلبرگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہارٹیکلچر سمیت مختلف جاری منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button