
latest newsSports
پاکستان ویمن کرکٹر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
لاہور(عمران اسلم) پاکستان کی ویمن کرکٹر اور فاسٹ بولر ایمن انور نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایمن انور نے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کے دوران پاکستان کی جانب سے 8 ون ڈے اور 37 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد ایمن انور نے کرکٹ ریفری کے طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ انہوں نے کراچی میں جاری نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں ویمن ریفری کی حیثیت سے ڈیبیو کیا۔
پی سی بی کے مطابق ایمن انور نے رواں سال جنوری میں کرکٹ ریفری کے لیے انڈکشن کورس بھی کامیابی سے مکمل کیا تھا۔



